قصبہ بھال میں ے 2کروڑ34لاکھ روپے کے فنڈزسڑک کی تعمیر کیلئے منظور

پیر 18 ستمبر 2017 18:44

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2017ء) علاقہ ونہار کے قصبہ بھال میں صوبائی وزیر تعمیرات ملک تنویر اسلم سیتھی نے 2کروڑ34لاکھ روپے کی رقم سڑک کی تعمیر کیلئے منظور کرا لی۔

(جاری ہے)

پونے تین کلو میٹر بھال لنک روڈ کی مرمت اور کشادگی کی جائے گی اور یہ کارپٹ روڈ ہوگی۔ سڑک کا ٹینڈر ہوگیا ہے اور ٹھیکیدار نے کام شروع کردیا ہے۔ محمد حنیف اعوان بھال اور اہلیان بھال نے صوبائی وزیرتعمیرات تنویر اسلم سیتھی کا شکریہ ادا کیا ہے۔