حلقہ این ای120کے نتائج نے پھر ثابت کر دیا ہے کہ پنجاب اور قوم شریف برادران کے ساتھ ہے،چوہدری حیدرسلطان

پیر 18 ستمبر 2017 18:44

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2017ء) نوجوان مسلم لیگی رہنما چوہدری حیدرسلطان نے کہا ہے کہ حلقہ این ای120کے نتائج نے پھر ثابت کر دیا ہے کہ پورا پنجاب اور پوری قوم شریف برادران کے ساتھ کھڑی ہے۔ عمران خان تبدیلی لانا چاہتے ہیں تو عوام کا اعتماد لیں۔ ملک کے 21کروڑ عوام عمران خان کو چور دروازے سے اقتدار پرقبضہ نہیں کرنے دیں گے۔

وہ ایم پی اے سیکرٹریٹ میں حلقہ این ای120میں کامیابی کے بعد مٹھائی تقسیم کرنے کو موقع پر کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین بلدیہ چوہدری سجاد احمد بھی موجود تھے۔ چوہدری حیدر سلطان نے کہا کہ آنے والی2018کے انتخابات میں بھی ناصرف ضلع چکوال کی تمام چھ بلکہ پنجاب میں دو تہائی اکثریت حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں پورے پنجاب میں ترقی اور خوشحالی کا ایک بھرپور سفر شروع ہوا ہے اور اس کے اثرات اب عام آدمی تک پہنچنے لگے ہیں۔ اس موقع پر نواز شریف زندہ باد ، شہباز شریف زندہ باد اور مسلم لیگ ن زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔

متعلقہ عنوان :