پاک افغان سرحد پر خودکش دھماکا،ایک شخص جاں بحق جبکہ 20زخمی ہوگئے

دھماکا بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب ہوا،خودکش حملہ آور پیدل آیا اورسکیورٹی فورسزکی گاڑی کے قریب خود کودھماکے سے اڑالیا،امداد ی کاروائیاں جاری ہیں۔میڈیارپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 18 ستمبر 2017 18:18

پاک افغان سرحد پر خودکش دھماکا،ایک شخص جاں بحق جبکہ 20زخمی ہوگئے
چمن(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18ستمبر2017ء ) : پاک افغان سرحد کے قریب دھماکاہوگیاہے،دھماکاپاکستانی حدودمیں ہواہے،دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک افغان چمن بارڈر کے قریب خود کش دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں ایک سکیورٹی اہلکاربھی شامل ہے۔ رسالدارلیویزکے مطابق دھماکا خود کش تھا،دھماکا بارڈرٹیکسی اسٹینڈ کے قریب ہوا۔

خود کش حملہ آور پیدل چلتا ہوا آرہا تھا۔

(جاری ہے)

سکیورٹی فورسزکی گاڑی کے قریب پہنچ کرخود کودھماکے سے اڑا لیا۔ جائے دھماکا پرسکیورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا۔ جبکہ مشتبہ افرادکی نگرانی بھی شروع کردی گئی۔ بارڈر فورسزنے پاک افغان سرحد آمدورفت کیلئے بند کرکے علاقہ سیل کردیا گیا ہے۔ ریسکیوٹیموں نے امدادی کاروائیاں شروع کردی ہیں۔ زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ زخمیوں میں 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ چمن میں دہشتگرد حملے کی وزیراعظم ، آرمی چیف ،وزیرداخلہ سمیت سیاسی جماعتوں کے قائدین نے شدید مذمت کی ہے۔