سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر اغوا کیس کی سماعت 25 ستمبر تک ملتوی

پیر 18 ستمبر 2017 17:43

سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر اغوا کیس کی سماعت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2017ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر مرحوم کے بیٹے شہباز تاثیر اغوا کیس کی سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کر دی، عدالت نے مدعی مقدمہ عائشہ ٹمی کو آئندہ سماعت پر بیان قلمبند کروانے کی ہدایت کی ہے، پولیس نے عدالتی حکم پر گزشتہ روز عائشہ ٹمی کو عدالت میں پیش کر دیا، مدعیہ نے عدالت میں آئندہ سماعت پر بیان قلمبند کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے، شہباز تاثیر اغواء کیس میں دو ملزمان عبدالرحمن اور محمد عثمان پولیس مقابلہ میں ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ دو ملزمان معظم اور فراج بٹ کو پیش نہ ہونے پر عدالت نے اشتہاری قرار دے رکھا ہے، شہباز تاثیر اغوا کیس کا چالان تھانہ گلبرگ پولیس نے عدالت میں پیش کیا ہے۔