لاڑکانہ ،ْسی ٹی ڈی ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کاجوائننگ آرڈر نہ ملنے کے خلاف جناح باغ چوک پر احتجاجی مظاہرہ

پیر 18 ستمبر 2017 16:52

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2017ء) سی ٹی ڈی ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں نے جوائننگ آرڈر نہ ملنے کے خلاف جناح باغ چوک پر احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا گیا جس کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہوکر رہ گئی جبکہ امیدواروں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھاکر شدید نعرے بازی بھی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سجاد جتوئی، منٹھار سومرو، کاشف کنبھر اور دیگر کا کہنا تھا کہ دسمبر 2016 کے دوران محکمہ پولیس سندھ کی جانب سے سی ٹی ڈی پولیس میں بطور اہلکار بھرتیوں کے لیے اشتہارات جاری کیے جس کے بعد 3 ہزار امیدواروں نے تحریری اور زبانی ٹیسٹ میں حصہ لے کر کامیابی حاصل کی لیکن پولیس کے بالا افسران نے صرف 1500 اہلکاروں کو آرڈر جاری کیے جبکہ 1500 اہلکاروں کو ویٹنگ لسٹ میں ڈال کر انہیں تاحال جوائننگ آرڈر سے محروم رکھا گیا ہے جس کے باعث تمام امیدواروں میں سخت پریشانی کر لہر چھائی ہوئی ہے۔

امیدواروں نے صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال، آئی جی سندھ سمیت دیگر پولیس حکام سے اپیل کی کہ معاملے کا نوٹس لے کر ویٹنگ لسٹ کے امیدواروں کو جوائننگ آرڈر جاری کیے جائیں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :