لاڑکانہ ،ْرائس ملز میں کام کرنے والے محنت کشوں کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

پیر 18 ستمبر 2017 16:52

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2017ء) لاڑکانہ اور قمبر شہدادکوٹ اضلاع کے رائس ملز میں کام کرنے والے محنت کشوں نے وطن دوست مزدور فیڈریش ضلع کی جانب سے ورکرز ویلفئرز کے فنڈز جاری نہ کرنے کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے ہاتھوں میں سرخ پرچم اور بینر اٹھاکر شدید نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر محنت کش رہنماؤں کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد ورکرز ویلفئر فنڈ وفاق سے صوبائی حکومتوں کو منتقل کیا گیا لیکن وفاق اس محکمے کو خود چلا رہی ہے جس کے باعث لاڑکانہ اور قمبر شہدادکوٹ اضلاع کے رائیس ملز میں دن رات کام کرنے والے محنت کشوں کے بچیاں جھیز، بچے اسکالرشپس اور فوائد سے محروم ہیں۔

مسلسل متعلقہ افسران کو شکایت کرکے تھک چکے لیکن ہمارے بچے اور ہم سہولیات فراہم سے محروم ہیں۔ محنت کشوں نے مطالبہ کیا کہ قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرکے چھائی بے چینی ختم کی جائے۔