لاڑکانہ ،ْ پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،7اشتہاری اور روپوش ملزمان گرفتار ،اسلحہ اور منشیات برآمد

پیر 18 ستمبر 2017 16:52

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2017ء) لاڑکانہ پولیس نے ایس ایس پی ساجد امیر سدوزئی کے ہدایات پر ایس پی ہیڈکوارٹر محمد راشد ہدایت اور اے ایس پی سٹی ڈاکٹر محمد عمران پٹھان کی سربراہی میں مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 7 اشتہاری اور روپوش ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو کار گاڑیاں، موٹرسائیکل اور منشیات برآمد کرلی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی رتوڈیرو میان خان درانی کی سربراہی میں وارث ڈنو ماچھی پولیس نے منگت شاخ کے قریب روپوش ملزم تاج محمد جلبانی، قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم مٹھل بروہی کو، ماجد جلبانی کو 20 کلو بھنگ سمیت، بروہی محلہ سے ملزم غلام قادر جلبانی کو 20 کلو بھنگ سمیت، دڑی پولیس نے دوران چیکنگ ملزم منظور عرف وقاص حاجانو کو کار اور شراب کی دو بوتلوں سمیت، قائد عوام یونیورسٹی کے قریب ملزم الطاف راجپوت کو کار گاڑی اور شراب کی تین بوتلوں سمیت جبکہ اللہ آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے روپوش ملزم نبن شیخ کو گرفتار کرلیا ہے۔ ودسری جانب لاشاری پولیس نے شہری سردار راہوجو سے چھینی گئی موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :