دبئی ، عورت کی عصمت دری کرنے پر پائلٹ گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 18 ستمبر 2017 16:47

دبئی ،  عورت کی عصمت دری کرنے پر پائلٹ  گرفتار
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2017ء) شارجہ میں ایک پوئلٹ کو عورت کی عصمت دری کرنے پر گرفتار کر لیا گیا اور مقدمے کی سماعت کے لئے عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ اس 36 سالہ عربی شہری پر شراب پینے اور عورت کی عصمت دری کرنے کے چارجز لگائے گئے جس پر اسے پائلٹ کی نوکری سے بھی ہاتھ دھونا پڑا۔ تحقیقات کے مطابق اس عرب شہری نے عورت کو نائٹ کلب جانے کے لئے لفٹ آفر کی جو کہ عورت نے قبول کر لی ۔

(جاری ہے)

عورت نے بتایا کہ اس نے لفٹ اس لئے قبول کی وہ شخص دیکھنے میں ایک اچھا آدمی لگ رہا تھا۔ عورت نے مزید بتایا کہ یہ عرب شہری اپنے دوست کے ساتھ اسے دبئی سےشارجہ لے کر گیا جہاں پہلے اسنے اسکا فون چھینا اور پھر زبردستی ایک فلیٹ میں لے گیا۔ عورت نے پولیس کو رپورٹ کی جس پر پولیس نے اس شخص کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ اس عرب شہری کا کہنا ہے کہ یہ عورت خود اس کے فلیٹ میں آئی تھی ۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق عورت کی عصمت دری ہوئی ہے۔ تاہم عدالت نے ابھی کیس کو کوئی فیصلہ نہیں سنایا۔

متعلقہ عنوان :