ٹریفک پولیس اہلکار قتل کیس میں رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجید اچکزئی پر فرد جرم عائد

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 18 ستمبر 2017 16:39

ٹریفک پولیس اہلکار قتل کیس میں رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجید اچکزئی ..
کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 ستمبر۔2017ء) سیشن عدالت نے ٹریفک سارجنٹ کی ہلاکت کے کیس میں رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجید اچکزئی پر فرد جرم عائد کردی جبکہ ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے۔

(جاری ہے)

عبدالمجید اچکزئی کو آج کوئٹہ کی سیشن عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر کیس کے گواہان کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عبدالمجید اچکزئی نے کیس میں ضمانت کے لیے بلوچستان ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔واضح رہے کہ جولائی میں کوئٹہ میں عبدالمجید اچکزئی کی گاڑی کی ٹکر سےٹریفک سارجنٹ عطااللہ جاں بحق ہوا تھا، پولیس نے معاملہ دبانے کی کوشش کی لیکن چیف جسٹس پاکستان کے از خود نوٹس پر ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی کے خلاف کارروائی کی گئی۔