پاکستان عوامی تحریک کے انٹرا پارٹی الیکشن ،ْبریگیڈیئر (ر) مشتاق احمد شمالی پنجاب کے صدرآغا محمود حسنین جنرل سیکرٹری منتخب

پیر 18 ستمبر 2017 16:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2017ء) پاکستان عوامی تحریک کے انٹرا پارٹی الیکشن میں بریگیڈیئر (ر) مشتاق احمد شمالی پنجاب کے صدراورآغا محمود احمد حسنین جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے انٹرا پارٹی الیکشن گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوئے جس میں مرکزی صدر اور سیکرٹری جنرل کے علاوہ شمالی ،وسطی اور جنوبی پنجاب کے صدورو جنرل سیکرٹریز کا انتخاب عمل میں لایا گیا ۔

ملک بھر سے صوبائی حلقہ جات کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے رائے شماری میں بھرپور حصہ لیا ۔نتائج کے مطابق قاضی زاہد حسین پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر اور خرم نواز گنڈا پور سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے ۔ بریگیڈیئر (ر) مشتاق احمدشمالی پنجاب ،بشارت جسپال وسطی پنجاب اور فیاض وڑائچ جنوبی پنجاب کے صدر جبکہ آغا محمود احمد حسنین شمالی پنجاب ،ریحان مقبول وسطی پنجاب اور سیف اللہ سدوزئی جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹریز منتخب ہوئے ۔

(جاری ہے)

پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن ضلع راولپنڈی کے راہنمائوںسلطان نعیم کیانی ،سیف الرحمان خان،انار خان گوندل ،ملک کوثر اعوان ،علامہ محمود تبسم ،فرقان یوسف ،ناہیدہ راجپوت ،افضل چوہدری اور میڈیا سیکرٹری سہیل عباسی نے تمام نومنتخب عہدیداروںکو مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔