ناروے ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں جرمنی کی ٹیم فاتح

پیر 18 ستمبر 2017 17:15

ناروے ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں جرمنی کی ٹیم فاتح
اوسلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2017ء) ناروے میں ہونے والی ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں جرمنی کی ٹیم نے حریف ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

(جاری ہے)

ناروے میں ہونے والے ایونٹ میں ٹائم ٹرائل مرحلے میں بیالیس اعشاریہ پانچ کلومیٹر کا فاصلہ سائیکلسٹ کیلئے امتحان بنا رہا۔ مردوں اور خواتین دونوں کے مقابلوں میں جرمن ٹیم نے اپنی دھاک بٹھائی اور سینتالیس منٹ پچاس اعشاریہ چار دو سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طے کیا۔ دو ہزار چودہ اور دو ہزار پندرہ کی فاتح امریکی ٹیم دوسرے نمبر پر جا پہنچی جبکہ برطانیہ کی ٹیم تیسری پوزیشن حاصل کر سکی۔۔

متعلقہ عنوان :