پیپلزپارٹی نے بینظیر قتل کیس کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پیپلزپارٹی نے تین اپیلیں لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں دائر کیں، انسداد دہشتگردی عدالت نے قانون کے تقاضے اپنے فیصلے میں پورے نہیں کیے،اپیلوں میں موقف

پیر 18 ستمبر 2017 16:29

پیپلزپارٹی نے بینظیر قتل کیس کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 ستمبر2017ء) پیپلزپارٹی نے بینظیر قتل کیس کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا،پیپلزپارٹی نے انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کے خلاف تین اپیلیں لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں دائر کیں،اپیلیں سردار لطیف کھوسہ نے دائر کیں جن میں موقف اپنایا گیا کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے قانون کے تقاضے اپنے فیصلے میں پورے نہیں کیے۔

(جاری ہے)

پیر کو پیپلزپارٹی نے بے نظیر بھٹو کیس کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کردیا۔ پیپلزپارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی۔ درخواست میں کہا گیا کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے قانون کے تقاضے پورے نہیں کیے۔اقوام متحدہ اور اسکاٹ لینڈ یارڈ کی رپورٹس کو نظرانداز کیا گیا۔ مارک سیگل کا بیان بھی فیصلے میں شامل نہیں کیا گیا۔ ایک اپیل پرویز مشرف ،دوسری اپیل رفاقت حسین اور تیسری اپیل اعتراز شاہ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں دائر کی گئی ہیں۔