وزرائے صحت کی علاقائی کانفرنس 9 سے 12 اکتوبر تک اسلام آباد میں ہوگی، 21 ممالک کے وزراء صحت شرکت کریں گے

پیر 18 ستمبر 2017 15:50

وزرائے صحت کی علاقائی کانفرنس 9 سے 12 اکتوبر تک اسلام آباد میں ہوگی، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2017ء) وزرائے صحت کی علاقائی کانفرنس 9 سے 12 اکتوبر تک اسلام آباد میں ہوگی، 21 ممالک کے وزراء صحت کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وزارت صحت کے حکام نے پیر کو بتایا کہ کانفرنس کیلئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ وفاقی سیکرٹری قومی صحت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کانفرنس کا پاکستان میں منعقد ہونا ایک اعزاز کی بات ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اجلاس کو کامیاب بنانا تمام وزارتوں اور اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انھوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے پاکستان میں نمائندہ ڈاکٹر اسائی نے حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اجلاس کی تیاری کی سلسلے میں پاکستان کے انتظامات تسلی بخش ہیں۔ انہوں نے عالمی ادارہ صحت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی پیش کش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :