شمالی عراق کا ریفرنڈم،ترکی نے سرحد کے قریب فوجی مشقیں شروع کردیں

پیر 18 ستمبر 2017 15:41

شمالی عراق کا ریفرنڈم،ترکی نے سرحد کے قریب فوجی مشقیں شروع کردیں
بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 ستمبر2017ء) ترک مسلح افواج نے عراق سے ملحقہ حبورسرحدی چوکی کے قریب فوجی مشقیں شروع کر دیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقترک مسلح افواج نے عراق سے ملحقہ حبور سرحدی چوکی کے قریب فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ حبور کی سرحدی چوکی شمالی عراقی شہر اربیل سے قریب ہے ۔ جنرل ہیڈ کوارٹرز کے مطابق یہ مشقیں سلوپی نامی قصبے میں شروع کی گئی ہیں ۔ یاد رہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کو شمالی عراقی انتظامیہ کی خود مختاری سے متعلق ریفرنڈم کے فیصلے کے تناظر میں 22 ستمبر کو طلب کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :