سوہا کے مضافاتی علاقہ سے نایاب گورال کا غیر قانونی شکار کرنے والے چار رکنی گروہ گرفتار

پیر 18 ستمبر 2017 15:37

سوہا کے مضافاتی علاقہ سے نایاب گورال کا غیر قانونی شکار کرنے والے چار ..
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2017ء) وائلڈ لائف ریڈ پارٹی نے ہری پور کے تھانہ بیڑ کی حدود سوہا کے مضافاتی علاقہ سے نایاب گورال کا غیر قانونی شکار کرنے والے چار رکنی گروہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے دو عدد ذبح کئے گئے مادہ گورال و دیگر سامان برآمد، ملزم ہتھے چڑھ گیا، دیگر تین ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی ایف او وائلڈ لائف ایبٹ آباد ڈویژن افتخار الزمان خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی ایف او محمد ادریس، ایس ڈی ایف او خورشید عباسی، ڈپٹی رینجر عاشق حسین، ڈپٹی رینجر اقبال خان، فیصل نواز خان اور شوکت الہٰی سپیشل ریڈ پارٹی نے تھانہ بیڑ کی حدود سوہارتی دندی کے فضافاتی پہاڑی علاقہ سے محمد انور سکنہ سوہا کو انتہائی نایاب گورال کا شکار کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر لیا جس کے فقبضہ سے دو شکار شدہ مادہ گورال برآمد کر لیا گیا۔