صحت کا انصاف ڈی ایچ کیو ہری پور کے مریضوں سے روٹھ گیا، ڈائلیسز مشین بند ہونے سے مریض تڑپنے لگے

پیر 18 ستمبر 2017 15:37

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2017ء) صحت کا انصاف ڈی ایچ کیو ہری پور کے مریضوں سے روٹھ گیا، ڈائلیسز مشین بند ہونے سے مریض تڑپنے لگے، کوئی پرسان حال نہیں۔

(جاری ہے)

مریضوں کے لواحقین اور عوامی و سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ اور صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی سے ڈی ایچ کیو ہسپتال ہری پور میں ناکارہ ڈائلیسز مشین ہنگامی بنیادوں پر ٹھیک کروا کر مریضوں اور ان کے لواحقین کی مشکلات کے ازالہ کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ہری پور کی ڈائلیسز مشین نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے جس سے ڈائلیسز کروانے کیلئے آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے لیکن ہسپتال پہنچ کر انہیں شدید ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ سمیت شعبہ صحت سے متعلق اعلیٰ حکام اس جانب توجہ دیں تاکہ غریب مریضوں کی مشکلات کم ہو سکیں۔