قومی وطن پارٹی کی مرکزی قیادت کا پارٹی کا یوم تاسیس بھرپور طریقے سے منانے کافیصلہ

پیر 18 ستمبر 2017 15:37

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2017ء) قومی وطن پارٹی کی مرکزی قیادت نے پارٹی کا یوم تاسیس بھرپور طریقے سے منانے کافیصلہ کیا ہے۔ یوم تاسیس منانے کے حوالہ سے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ ہزارہ ڈویژن میں یوم تاسیس کی تیاریوں کے حوالہ سے پارٹی کے ڈویژنل چیئرمین چوہدری اورنگزیب کو کمیٹی کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی وطن پارٹی کی مرکزی قیادت نے پارٹی کے یوم تاسیس کو بھرپور اور شایان شان طریقہ سے منانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس مقصد کیلئے پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہاشم بابر کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے، ہاشم بابر کمیٹی کے چیئرمین جبکہ محمد جمیل سیکرٹری ہوں گے۔

ایبٹ آباد میں کامیاب جلسہ کے بعد کمیٹی میں ہزارہ کے ڈویژنل چیئرمین چوہدری اورنگزیب کو بھی کمیٹی کا ممبر بنا دیا گیا ہے۔ کمیٹی نے یوم تاسیس کو بھرپور طریقہ سے منانے کیلئے ہزارہ سمیت ملک بھر میں تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :