ہمیں بھی برابر کا پاکستا ن سمجھنا ہوگا،

کراچی والوں کو جلد ان کا حق ملنے والا ہے،کوئی ہمیں کھانے کی کوشش کرے گا،تو لوہے کا چنا ثابت ہونگے،آپ ہماری ایک وکٹ گرائیں گے ہم ہزاروں اور کھڑی کردینگے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا تقریب سے خطاب

پیر 18 ستمبر 2017 15:18

ہمیں بھی برابر کا پاکستا ن سمجھنا ہوگا،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 ستمبر2017ء) ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا کہ ہمیں بھی برابر کا پاکستانی سمجھناہوگا،کراچی والوں کو جلد ان کا حق ملنے والا ہے،کوئی ہمیں کھانے کی کوشش کرے گا،تو لوہے کا چنا ثابت ہونگے،آپ ہماری ایک وکٹ گرائیں گے ہم ہزاروں اور کھڑی کردینگے۔

(جاری ہے)

پیر کو فاروق ستار نے تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سارے وڈیرے پیپلزپارٹی میں موجودہیں۔

غریب لوگ ایوانوں میں آئیں گے توہی تبدیلی آئے گی۔آپ ایک وکٹ گرائیں گے ہم ہزاروںاور کھڑی کردینگے ۔ گرم موسم میں بھی طالبعلموں کے حوصلے بلندرہے ،ہمیں بھی برابر کا پاکستانی سمھجنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ طالبعلموں کا جنون حدسے زیادہ ہے۔کراچی والوں کو جلد ان کا حق ملنے والاہے۔ کوئی ہمیں کھانے کی کوشش کرگے گا تولوہے کا چنا ثابت ہوں گے۔