حکومت توانائی چیلنجز سے نمٹنے اور غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کیلئے موثر اقدامات کررہی ہے،امریکہ اور پاکستان کے درمیان مربوط تعاون کے معائدوں کو فعال بنایا جائے گا،پاکستان توانائی کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے کیلئے اقدامات کررہاہے،پاکستان امریکہ مربوط توانائی معائدے کے اثرات جلد سامنے آنے چاہئیں

ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن سرتاج عزیز کی امریکی سفیر ڈیوڈہیل اور توانائی ماہرین سے ملاقات میں گفتگو

پیر 18 ستمبر 2017 15:18

حکومت توانائی چیلنجز سے نمٹنے  اور غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کیلئے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 ستمبر2017ء) ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ حکومت توانائی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کیلئے موثر اقدامات کررہی ہے،امریکہ اور پاکستان کے درمیان مربوط تعاون کے معائدوں کو فعال بنایا جائے گا،پاکستان توانائی کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے کیلئے اقدامات کررہاہے،پاکستان امریکہ مربوط توانائی معائدے کے اثرات جلد سامنے آنے چاہئیں۔

پیر کو ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن سرتاج عزیز سے امریکی سفیر ڈیوڈہیل اور توانائی ماہرین نے ملاقات کی۔جس میں پاکستان کیلئے مربوط توانائی کیلئے امریکہ اور پاکستان کے مابین تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سرتاج عزیز نے کہا کہ مربوط توانائی معائدے سے پاکستان کی صلاحیت اور استعداد کار میں اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

حکومت توانائی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کیلئے موثر اقدامات کررہی ہے۔

پاکستان توانائی کے شعبے میں جدیدٹیکنالوجی متعارف کرانے کیلئے اقدامات کررہاہے۔ توانائی کے شعبے کو جدید دور سے ہم آہنگ بنانے کیلئے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان مربوط توانائی کے معائدوں کو فعال بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ مربوط توانائی معائدے کے اثرات جلد سامنے آنے چاہئیں،مربوط توانائی معائدے کو بارہویں پانچ سالہ منصوبے کا حصہ بنایا جائے گا۔ امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی جانب سے پاکستان میں توانائی شعبے میں اقدامات کی ستائش کرتے ہوئے سفیر نے کہا کہ امریکہ مربوط توانائی معائدے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے پاکستان کی معاونت کرے گا۔