چارنمبرغنی چورنگی کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے 24سالہ نو جو ان جا ں بحق

پیر 18 ستمبر 2017 14:08

چارنمبرغنی چورنگی کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2017ء) پیرکی صبح سائٹ بی تھانے کی حدودبلدیہ ساڑھے چارنمبرغنی چورنگی کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے 24سالہ فیصل جاں بحق ہوگیااورملزمان فرارہونے میں باآسانی کامیاب ہوگئے ،مذکورہ واقعے کی اطلاع پولیس کودی گئی ،پولیس نے موقع پرپہنچ کرنعش کوتحویل میں لینے کے بعدجائے وقوعہ سے تمام شواہد اکھٹے کئے بعدازاںنعش کوضابطے کی کارروائی کیلے اسپتال منتقل کردیا،پولیس کاکہناہے کہ مقتول کوڈکیتی مزاحمت پرقتل کیاگیاہے اورمقتول مقامی رہائشی اورقریبی فیکٹری ملازم بتایاجاتاہے ،پولیس واقعے کی مزیدتفتیش کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :