خیر پور آئل ٹینکر تصادم ،آئل ٹینکر سے تیل بہنے لگا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 18 ستمبر 2017 13:46

خیر پور آئل ٹینکر تصادم ،آئل ٹینکر سے تیل بہنے لگا
خیر پور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 18ستمبر 2017ء):خیر پور میں آئل سے بھرے ٹینکر کے ٹرک سے تصادم کے نتیجے میں ٹینکر سے آئل بہنے لگا۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر خیر پور میں آئل سے بھرا ٹینکر ٹرک سے ٹکرا گیا ۔تصادم کے باعث ٹینکر کو جزوی نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں آئل ٹینکر سے تیل بہنے لگا ہے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں ۔کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے سیکیورٹی اداروں کے اہلکار بڑی تعداد میں جائے حادثہ پر موجود ہیں ۔ یاد رہے کہ ایسے ہی ایک حادثے کے باعث احمد پور شرقیہ میں ہجوم کی جانب سے تیل اکٹھا کرنے کے دوران آگ بھڑک اٹھی تھی اور سینکڑوں لوگ لقمہ اجل بن گئے تھے۔