امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرانے والے طاقتور طوفان اِرما کے بعد ماریا کی شدت میں اضافہ

پیر 18 ستمبر 2017 13:11

امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرانے والے طاقتور طوفان اِرما کے بعد ماریا ..
واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2017ء) کیریبیئن اور امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرانے والے طاقتور طوفان اِرما کے بعد اسی خطے میں پیدا ہونے والے ماریا نامی طوفان کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق طوفانوں کے بارے میں مطلع کرنے والے امریکی سینٹر کی جانب سے جاری بیان میںکہا گیا ہے کہ یہ طوفان ابھی بارباڈوس سے 225 کلومیٹر مشرق میں موجود ہے آج منگل کے روز یہ طوفان بحیرہ کیریبیئن کے شمال مشرقی حصے تک پہنچ جائے گا۔ ماریا اس وقت شدت کے لحاظ سے پہلے درجے پر ہے اور اس کے ساتھ زیادہ سے زیادہ 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔