ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی ندیم راضی پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے

پی ایس پی کے خلاف پروپیگنڈے کے باوجود لوگ شامل ہورہے ہیں‘ ہمارے قول و فعل میں کوئی تضاد نہیں ہے‘ قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا گیا‘ آئندہ الیکشن میں وطن پرستوں کا قافلہ نکلے گا‘ کراچی سے ابھی تک پڑی آلائشوں کو اٹھایا نہیں جاسکا پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کا پریس کانفرنس سے خطاب

پیر 18 ستمبر 2017 12:48

ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی ندیم راضی پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 ستمبر2017ء) ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی ندیم راضی پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے‘ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا کہ پی ایس پی کے خلاف پروپیگنڈے کے باوجود لوگ شامل ہورہے ہیں‘ ہمارے قول و فعل میں کوئی تضاد نہیں ہے‘ قوم کو ٹرک کی لال بتی کے پیچھے لگا دیا گیا‘ آئندہ الیکشن میں وطن پرستوں کا قافلہ نکلے گا‘ کراچی سے ابھی تک پڑی آلائشوں کو اٹھایا نہیں جاسکا۔

(جاری ہے)

پیر کو مصطفی کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس پی کے خلاف پروپیگنڈا کے باوجود لوگ شامل ہورہے ہیں۔ ہمارے قول و فعل میں کوئی تضاد نہیں ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے بہت سے لوگ توبہ کرنا چاہتے ہیں توبہ کرنے والوں کو دعوت دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ سینکڑوں لوگ پارٹی میں شامل ہورہے ہیں ملک میں بحرانی کیفیت ہے۔ ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی ندیم راضی پی ایس پی میں شامل ہوگئے۔ کراچی سے ابھی تک آلائشیں نہ اٹھائی جاسکیں۔ آئندہ الیکشن میں وطن پرستوں کا قافلہ نکلے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری سچائی کی وجہ سے لوگ پی ایس پی میں شامل ہورہے ہیں ہم نے جو بات پہلے دن کی تھی آج بھی اس پر قائم ہیں قوم کو ٹرک کی لال بتی کے پیچھے لگا دیا گیا ہے۔