اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 18 ستمبر 2017 12:29

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 ستمبر۔2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار مخدوم نیاز انقلابی ایڈووکیٹ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف نے 25 اگست کو لاہور میں تقریر کے دوران توہین عدالت کی، انہوں نے عدلیہ اور طاقت کے گٹھ جوڑ کی بات کی جو توہین عدالت ہے۔عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرلیا، کیس کی سماعت یکم اکتوبر کو ہو گی۔