وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ کا اسلام آباد میں ٹینس کورٹ کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کا اعلان

پیر 18 ستمبر 2017 12:14

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ کا اسلام ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ٹینس کورٹ کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کا اعلان کیا ہے اور اسے پاکستانی بین الاقوامی ٹینس سٹار اعصام الحق کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری ثناء اللہ امان نے پیر کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پی ٹی ایف نے تھائی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی کیلئے گراس کورٹ بنایا تھا جس میں دونوں ممالک کے درمیان ٹائی کے میچز بھی کھیلے گے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے اس ٹینس کورٹ کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کا اعلان کیا ہے اور اس پر بہت جلد کام شروع کیا جائے گا اس ٹینس کورٹ کو اعصام الحق قریشی کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹینس کورٹ میں زیادہ سے زیادہ تماشائیوں کی گنجائش ہوگی اور انہیں عالمی مقابلوں کے میچز یہاں پر دیکھنے کو ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ٹینس کورٹ پر تمام ٹینس کے عالمی مقابلے کھیلیں جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :