پیپلزپارٹی ضلع پشین کے زیر اہتمام اسفندیار خان کاکڑ کے رہائی کے موقع پر جلسہ و ریلی ،ہزاروں لوگوں کا استقبال

اتوار 17 ستمبر 2017 22:01

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی ضلع پشین کے زیر اہتمام پی پی پی کے رہنما سابق صوبائی وزیر خوراک اسفندیار خان کاکڑ کے رہائی کے موقع پر برشور میں ان کے رہائش گاہ پر ایک بڑا جلسہ عام منعقد ہوااسفند یار خان کاکڑ کو ایک بڑی ریلی کے شکل میں کوئٹہ سے پشین پہنچا یا گیا اور ہوائی جہاز گراونڈ پر ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے استقبال کیا جیئے بٹھو اور اسفندیار خان کاکڑ زندہ باد کے نعروں سے فضاء گونج اٹھی بعد ازا جلوس کی شکل میں ان کے رہائش گاہ قلعہ ویالہ برشور پہنچایا گیا برشور میں ایک بڑے جلسے عام سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سید عبدالصمد عرف طورآغا سابقہ صوبائی وزیرخوراک اسفندیار خان کاکڑ قبائلی رہنما عبدالصمد خان اچکزئی پی پی پی کے صوبائی سیکرٹری سید جمال ناصر آغا سابق ضلعی ناظم و پی پی پی کے صوبائی رہنما ڈاکٹر گوہر اعجاز خان کاکڑ ملک سرور خان پانیزئی محمداسماعیل خان کاکڑ ڈسٹرکٹ ممبر رفیع اللہ کاکڑ وزیر محمد کاکڑ بسم اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی رہنما اسفندیار خان کاکڑ جیل سے سرخروہوکر نکلے اور اب ہمارے درمیان موجودہے پی پی پی ضلع پشین کے لئے خوشی کا مقام ہے ملک کے دشمن پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف متحد ہوچکے ہیں پی پی پی نے ملک کے جمہوریت کو فروغ اور ملک کے استحکام کے لئے تاریخی کردار اداکیا ہے پاکستان پیپلزپارٹی ملک کے وفادار سیاسی پارٹی اور ملک کے دشمن قوتیں پی پی پی کے خلاف پروپیگنڈہ کررہیہیں احتساب سے لڑنے والے نہیں انتقام سے جنگ رکھتے ہیں عدالتوں پر یقین ہے انشاء اللہ اسفندیار خان کاکڑ کے تمام کیسیز ختم ہونگے پارٹی کے صدر آصف زرداری آٹھ سال تک پابند قید سلاسل رکھاگیا ان کے تمام کیسیز ختم ہوئے ملک صوبے اور پشین کے عوام کیلئے مرحوم ملک سرورخان کاکڑ نے زبردست جدوجہد کی ہے ملک میں پیپلزپارٹی کے علاوہ کوئی پارٹی نہیں صرف گروہ ہے بلکہ پریشرگروف ہے ملک کا خوشحالی پی پی پی کے مستقبل سے وابستہ ہے پاکستان پیپلز پاڑٹی ملک کے عوام و اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کی ہے 2018ء الیکشن کا سال ہے ملک بھر میں پی پی پی آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گی بولان تا چترال کی بات کرنے والے صرف عنایت اللہ کاریز تک محدود ہوگئے زور آور قوتوں نے اسفندیار خان کاکڑ پر بے بنیاد الزام لگاکر پابند سلاسل رکھا گیا پشتون قوم اور علاقے کے خدمت میں مرحوم ملک سرورخان کاکڑہمیشہ پیش پیش رہے سپریم کورٹ کے رمارکس فیصلہ کن ہے سخت حالات کے باوجود عوام کی خدمت جاری رکھیں گے اسفندیار خان کاکڑ پر کرپشن کے لگائے الزامات میں کوئی صداقت نہیں بلکہ انتقامی کاروائی ہے عوام کی خدمت اگر گناہ ہے توہم ہمیشہ یہ گناہ کرتے رہیں گے عوام کی طاقت پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے عوام آپس اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئندہ 2018ء کے الیکشن کا تیاری کریں علاقے کی عوام کا خدمت اور محبت کبھی نہیں بھولیں گے پاکستان پیپلز پارٹی قومی اورعلاقی میں سیاست میں بھرپور کردار اداکرے گی جن لوگوں نے اسفندیار خان کاکڑ پر بے جا الزامات لگائے اور انتقامی کاروائی کی لیکن آج جیل میں انہیں لوگوں نے رخصت کیا اور عوام کو ظہرانہ بھی دیا گیا آخر میں برشور میں اسفندیار خان کاکڑ کے رہائی کے خوشی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں نے ڈھول کے تاپ پر رقص کیا۔

متعلقہ عنوان :