تین ما ہ میں منشیات فروشوں کے خلاف مہم ،3سومنشیا ت فرو ش گر فتار کر کے کر وڑو ں روپے ما لیت کی منشیا ت بر آ مدکی ،ڈی پی او

اتوار 17 ستمبر 2017 21:41

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور شہزاد ندیم بخاری نے کہا ہے کہ تین ما ہ کے دوران ضلع بھر میں منشیات کے خلاف جامع آپریشن کرتے ہوئے 300منشیا ت فرو شو ں کو گر فتار کر کے کر وڑو ں روپے ما لیت کی منشیا ت بر آ مدکی ، یہ مہم جا ری ہے کو ئی بھی منشیا ت فر وش کسی بھی رعا یت کا مستحق نہیں ہے اور نہ ہی کسی جرائم پیشہ سے کو ئی رعا یت بھر تی جا ئے گی ۔

وہ ماڈل تھانہ سٹی میں کھلی کچہری سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کیڈٹ محمد صابراور ایس ایچ او سٹی سعید یدون بھی موجود تھے۔ڈی پی او نے کہا کہ ہو بہتر ین کا رکر دگی پر اپنے اہلکا رو ں اور افسرا ن کو انعا م اور اُن کی حوصلہ افزا ئی جبکہ لیکن غلط کا م کر نے پرانہیں سزائیں بھی دی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

اب تک متعد داہلکا رو ں اور افسرا ن کو کو تا ہی اور غلط کا م کر نے پر سزا کے طور پہ اُن کی تنز لی کی گئی ہے۔

سو سا ئٹی کے اچھے لو گو ں کو چا ہیے کہ وہ پو لیس کے اچھے اور مثبت کا مو ں پر اُن کی حو صلہ افرا ئی کر یں تا کہ پو لیس فو رس میں کا م کر نے کا جذ بہ مز ید بڑ ھے ۔دوماہ کے دوران تین سو پچاس اشتہاری ملزمان کو گرفتارجبکہ بیرون ملک فرارہونے والے ملزمان کے خلاف ریڈوارنٹ جاری کیے اور ان کی انٹر پول کے ذریعے گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں ابتدائی طور پر 70 اشتہاری ملزمان جوکہ قتل سمیت مختلف سنگین مقدمات میں مطلوب ہیں اور وہ مختلف ممالک میں فرار ہوچکے ہیں ان کو جلد واپس لا کر قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیاجائے گا جس کے لیے تیزی سے اقدامات جاری ہیں ۔

انہوں نے کہا کہبعض شرپسند عناصر مختلف حیلوں بہانوں سے پولیس فورس کو بدنام کرنے کی سازشوں میں مصروف رہتے ہیں مگرپولیس فورس کسی دبائو میں آئے بغیر اپنا کام جاری رکھے گی ۔

متعلقہ عنوان :