عالم اسلام اور اقوام متحدہ کی روہنگیاء مسلمانوں کے قتل عام پر خاموشی افسوسنا ک ہے ،مولانا عبدالصمد قاسمی شاہوانی

اتوار 17 ستمبر 2017 21:41

ْخضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2017ء) جمعیت علمائے اسلام نظام آباد کے جنرل سیکریٹری مولانا عبدالصمد قاسمی شاہوانی،حاجی رحمت اللہ ، مفتی محمد اقبال شاہوانی ، مولانا عبدالحکیم شاہوانی ، عبدالمجید شاہوانی و دیگر نے اپنے بیان میں کہاہے کہ عالم اسلام اور اقوام متحدہ کی روہنگیاء مسلمانوں کے قتل عام پر خاموشی افسوسنا ک ہے ،بدھ مت مسلمانوں کو بے دردی کے ساتھ تہہ و تیغ کررہے ہیں جہاں مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے ہزاروں مسلمان بچے بوڑھے شہید کردیئے گئے ہیں اور لاکھوں مسلمان ہجرت کرکے اپنے ملکوں کو چھوڑ نے پر مجبور ہیں ۔

اس طرح کے دلخراش اور ناقابل فراموش واقعات و قتل عام نے مسلمانوں کو افسردہ بنادیا ہے تاہم حکمران اس وقت تک بھی خاموش ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اس وقت 52اسلامی ممالک ہیں تمام مسلم حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ برماء پر دوبائو ڈالیں اور مسلمانوں کے قتل عام کو روکنے کی اقدامات کریں۔جمعیت علمائے اسلام اپنے روہنگیاء ، ارکان اور رخائن کے مسلمانوں کے اس غم میں برابر کاشریک ہے ان پر ظلم و بربریت پر کسی بھی طرح خاموش نہیں بیٹھے گی ۔ انہوںنے کہاکہ اس وقت وہ این جی اوز بھی نظر نہیں آرہی ہیں جو انسانی حقوق کے دعوے کرتی نہیں تھکتی تھی آج تک ان کی کوئی آواز روہنگیاء کے مسلمانوں کے حق میں بلند ہوتی نہیں دیکھے گئی ہے ۔ جو قابل مذمت ہے ۔

متعلقہ عنوان :