پولیس نے محرم الحرام کے حوالے سے تمام سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے

اتوار 17 ستمبر 2017 21:40

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2017ء) پولیس نے محرم الحرام کے حوالے سے تمام سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں، محرم میں کل 258 جلوس نکالے جائیں گے جس میں 32 جلوس کیٹیگری اے ، 66 جلوس کیٹیگری بی اور 160 جلوس کیٹیگری سی کے ہوں گے ۔

(جاری ہے)

کل 685 مجالس ہائے کا انعقاد ہوگا جس میں سے 70 مجالس کیٹیگری اے ، 193 مجالس کیٹیگری بی اور 422 مجالس کیٹیگری سی کی ہوں گی، تمام مجالس اور جلوسوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر دیے گئے ہیں تاکہ امن وا مان کی صورتحال کو برقرار رکھا جاسکے، ان تمام مجالس اور جلوسوں پر ایک ہزار سے زائد پولیس افسران و ملازمان ڈیوٹی سرانجام دیں گے، علاوہ ازیںپانچ سو سے زائد قومی رضاکار اور وولنٹیئرز بھی محرم میں ڈیوٹیاں دیں گے ،وولنٹیئرز اور قومی رضاکاروں کو محرم ڈیوٹی کے متعلق پولیس لائن میں ایلیٹ فورس اہلکاروں سے ٹریننگ بھی دی گئی ہے، حساس مقامات پر ایلیٹ فورس کی ٹیمیں تعینات ہوگی ، تمام پروگرامز کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی، ریزونفری پولیس لائن میں الرٹ رہے گی، حساس مقامات پر واک تھرو گیٹ اور CCTV کیمرے نصب کیے جائیں گے ، ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر ہائی الرٹ ناکہ بندی ہو گی، 23 علماء / ذاکرین کی زبان بندی کی گئی ہے اور 46 علماء / ذاکرین پر ضلع ہذا میں داخلہ پر پابندی عائد کی گئی ہے جن پر پابندی عائد ہو چکی ہے وہ ضلع کی حدود میں داخل نہ ہوں گے، بصورت دیگر ان کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :