سکردو، ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ای این ٹی ڈیپارٹمنٹ پر مریضوں کا دبائو بڑھ گیا، ،مریضوں کی بڑی تعداد گلگت جانے پر مجبور

اتوار 17 ستمبر 2017 21:10

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 ستمبر2017ء)ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ای این ٹی ڈیپارٹمنٹ پر مریضوں کا دبائو بڑھ گیا،اکلوتیڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے مریضوں کی بڑی تعداد گلگت جانے پر مجبور،ایک ماہ میں 11آپریشن گلگت میں کئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکردو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ENTڈیپارٹمنٹ میں صرف ایک ڈاکٹر تعینات ہے جو معمول کے آپریشن کے علاوہ ایمرجنسی اور داخل مریضوں سمیت تعطیلات کی ڈیوٹی بھی انجام دیتا ہے جس کی وجہ سے چاروں اضلاع سے آنے والے مریضوں کو بروقت آپریشن کی سہولت حاصل نہیں ہو تی ہے اور لوگ مجبوراً CMAاور گلگت جا کر بھاری مالی اخراجات اور ذہنی اذیت برداشت کر کے آپریشن کروانے پر مجبورہیں۔

دیگر اضلاع کے ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں ENTڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کا سارا دبائو ڈی ایچ کیو کے اکلوتے ڈاکٹر کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے ۔مریضوں نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈی ایچ کیو ہسپتال سکردو میں اضافی ڈاکٹر تعینات کرے۔