14مئی کو حق حاکمیت کے جلسے میں غائب ہونیوالے جیالوں کے 25بٹوے 4ماہ بعد مل گئے،لیکن نقدی غائب

اتوار 17 ستمبر 2017 21:10

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 ستمبر2017ء)14مئی کو حق حاکمیت اور حق ملکیت کے جلسے میں غائب ہونے والے جیالوں کے 25بٹوے چار ماہ بعد مل گئے ،مستعفیٰ صدر شیخ نثار نے بٹوے پیپلزسیکریٹریٹ میں جمع کر دئیے،بٹوئوں سے نقدی غائب البتہ اے ٹی ایم اور شناختی کارڈ موجود تھے۔ بٹوے گمبہ سکردو کچرے کے ڈھیر سے مل گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 14مئی کو شاہی پولو گرائوند میں پیپلزپارٹی کے حق حاکمیت اور حق ملکیت کے عظیم الشان جلسے کے دوران پارٹی ترانوں پر دھمال ڈالتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ سمیت درجنوں جیالوں کے بٹوے غائب ہو گئے تھے جو گزشتہ روز چار ماہ بعد گمبہ سکردو میں کچرے کے ڈھیر سے مل گئے جنہیں پارٹی امانت سمجھتے ہوئے مستعفیٰ ہونے والے پارٹی صدر شیخ نثار حسین سرباز نے پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں جمع کر دئیے جہاں بٹوئوں سے نقدی غائب تھی تاہم ATMاور شناختی کارڈ موجود تھے۔