چاغی ، مسلم لیگ کے سابق رہنما میر نورعلی خان سنجرانی اور پیپلز پارٹی کے راشد بلوچ نے نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا

اتوار 17 ستمبر 2017 20:21

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2017ء) مسلم لیگ کے سابق رہنما میر نورعلی خان سنجرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رہنما اور مایا ناز آرٹسٹ راشد بلوچ نے نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔تفصیلات کے مطابق نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر کامریڈ اللہ نور بلوچ ،نیشنل پارٹی کے مرکزی سینٹرل کمیٹی کے ممبر سنگت سعید بلوچ ،صوبائی کسان سیکرٹری سردار رفیق شیر بلوچ ،سابق ضلعی صدر طارق بلوچ ،و دیگر نیشنل پارٹیکی کثیر تعداد میں کارکنان کے ہمراہ دالبندین پریس کلب میں نور علی خان سنجرانی ،راشد بلوچ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا نیشنل پارٹی کی منشور اور نیشنل پارٹی کی قائدین کا سوچ بلوچ قوم کی آواز ہے نیشنل پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے حقیقی نمائندگی کی ہے نیشنل پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان اور ملک بھر کے غریب اور مظلوم عوام کی بھر پوررہنمائی کی ہے اور بلوچستان کا مستقبل بھی نیشنل پارٹی سے وابستہ ہے اسی وجہ سے آج ہم نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہیں اس موقع پر نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر کامریڈ اللہ نور بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے بتایا نیشنل پارٹی نے ہمیشہ بلوچ قوم کی محرومیوں کو دور کرنے کے لیئے جدوجہد کررہی ہے اور ہم امید کرتے ہیں نیشنل پارٹی میں شمولیت کے بعد جسکی منشور کو گھر گھر تک پہنچانے میں ہمارے شانہ بشانہ کردار ادا کرینگے انکا مزید کہنا تھا نیشنل پارٹی ایک سیاست قوت کی طور پر ابھر کر سامنے آرہی ہے ہمیشہ ہماری قائدین بلوچستان عوامی مسائل اور بنیادی حقوق کے لیئے جدو جہد کی ہے تاکہ بلوچستان کے لوگ ایک خوشحال زندگی گزار سکیں اور میر نور علی خان سنجرانی اور راشد بلوچ کو نیشنل پارٹی میں شامل ہونے پر ہم مبارک باد دیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

نیشنل پارٹی کا دروازہ ہر کسی کے لیئے کھلا ہوا ہے ہمارا مقصد یہی ہے کہ لوگ نیشنل پارٹی میں شامل ہوکر بلوچ قوم کی حق اور حقوق اور انکی خوشحالی کے لیئے ہمارے ساتھ دیں اور ہمارے مرکزی لیڈر میر حاصل خان بزنجو کی ہاتھ کو مظبوط کریں ۔

متعلقہ عنوان :