ضمنی الیکشن حلقہ این اے 120 میں کئی مقامات پر لڑائی جھگڑے اور تلخ کلامی کے واقعات پیش آئے

مسلم لیگ ن کی امیدوار بیگم کلثوم نواز اور پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کے حامیوں کے درمیان فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے باہر ہاتھا پائی اور تلخ کلامی ہوئی، حامیوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی

اتوار 17 ستمبر 2017 19:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2017ء) ضمنی الیکشن حلقہ این اے 120 میں کئی مقامات پر لڑائی جھگڑے اور تلخ کلامی کے واقعات پیش آئے، مسلم لیگ ن کی امیدوار بیگم کلثوم نواز اور پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کے حامیوں کے درمیان فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے باہر ہاتھا پائی اور تلخ کلامی ہوئی، حامیوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی جس پر کئی کارکن آپے سے باہر ہوگئے اور کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی، جس کے فوراً بعد رینجرز اور پاک فوج کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر معاملے کو رفع دفع کروایا، اس کے برعکس کوپر روڈ، مزنگ، کریم پارک، لوئر مال اور دوسرے کئی مقامات پر کارکنوں کی آپس میں تلخ کلامی کے واقعات پیش آئے، فوج اور رینجرز کے اہلکاروں کے بیچ بچائو کرایا۔