ہری پور،ڈینگی وائرس سے ایک اور نوجوان جاں بحق ہلاکتوں کی تعداد دس ہو گی

اتوار 17 ستمبر 2017 19:40

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2017ء) ڈینگی وائرس سے ایک اور نوجوان جاں بحق ہلاکتوں کی تعداد دس ہو گی محکمہ صحت کی جانب سے ہنگامی اقدامات پر شہریوں کا عدم اعتماد متعدد دیہاتوں میں ڈینگی سے درجنوں افراد متاثر ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ نڑتوپہ گولی میرا کے رہائشی عابد خان ولد محبوب خان جوکہ بارہ دن سے شدید تیز بخار میں مبتلا تھا اور ہسپتال میں زیر علاج تھا گزشتہ روز ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے ورثاء نے بتایا ہے کہ عابد خان کو ڈینگی بخار کی شکایت پر ہسپتال لے جایا گیا تھا جس کا دس دن سے علاج بھی جاری تھا احتیاطی تدابیر کے ساتھ ادویات بھی فراہم کی جارہی تھیں مگر جانبر نہ ہو سکا اور ہسپتال میں ہی دوران علاج دم توڑ گیا ہے محکمہ صحت کی جانب سے اب تک علاقہ میں کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گے ہیں نہ سپرے کرایا گیا ہے اور نہ محکمہ صحت کی کوئی ٹیم علاقہ تک پہنچ سکی ہے جس سے علاقہ کے درجنوں افراد اس ڈینگی مرض کا شکار ہو کر ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ہری پور ضلع کے متعدد علاقوں میں ڈینگی کے متعدد کیس سامنے آئیں گیں ایک ماہ کے دوران دن افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں درجنوں ہسپتالوں میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں شہریوںنے محکمہ صحت کی جانب سے ہنگامی اقدامات پر تحفظات کاا ظہار کرتے ہوئے عدم اعتماد کا اظہار بھی کیا ہے اور محکمہ صحت کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع بھر میں ہنگامی صورتحال دفعہ144پر عمل درآمد کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں میں ڈینگی اور چکن گونیا سے بچائو سپرے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ دیگر اقدامات بھی اٹھائیں جائیں تاکہ شہری اس مرض سے بچ سکیں

متعلقہ عنوان :