ْگوجر خان، شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے پر دو لہا سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج

اتوار 17 ستمبر 2017 19:30

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2017ء) گوجرخان شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے پر دولہا سمیت تین افراد کے خلاف تھانہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

سی پی او راولپنڈی اسرار احمد عباسی کی ہدایت پر شادی آرڈی نینس کے حوالہ سے جاری مہم کے دوران ایس ایچ او اشتیاق مسعود چیمہ نے پولیس کو ہدایت جاری کررکھی تھی کہ شادی بیاہ پر آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف فوری ایکشن لیا جائے ۔

گزشتہ رات نعمان احمد کی شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا ،پولیس موقع پرپہنچی تو غلام جیلانی اور بابرجاوید پسٹل سے فائرنگ کررہے تھے، پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی تو غلام جیلانی کو گرفتار کر لیا اور تھانہ گوجرخان میں شادی آرڈی نینس کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :