گوجرخان، ایس ایچ او تھانہ گوجرخان کا شہر کا دورہ

اتوار 17 ستمبر 2017 19:30

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2017ء) نوتعینات ایس ایچ او تھانہ گوجرخان اشتیاق مسعود چیمہ کا گوجرخان شہر کا اچانک وزٹ بازاروں میں سیکورٹی کے انتظامات کو چیک کیا۔ رکشوں کے غیر قانونی اسٹینڈ ختم کرنے کی ہدایت کی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گوجرخان اشتیاق مسعود چیمہ نے پولیس نفری کے ہمراہ گوجرخان شہر کا وزٹ کیا تجارتی مراکز پر سیکورٹی کے انتظامات کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

منی چینجر پر سٹی ٹی وی کیمروں اور سیکورٹی گارڈوں کے حفاظتی انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور بازاروں میں قائم رکشوں کے اسٹینڈ کو فی الفور ختم کرنے کی ہدایت کی۔ اس حوالہ سے ایس ایچ او اشتیاق چیمہ نے بتایا کہ جیولری شاپ منی چینجر اور بڑے تجارتی مراکز پر سی ٹی وی کیمرے نصب ہونے چاہیے اور سیکورٹی گارڈ بھی موجود ہوں پولیس اور تاجر طبقہ کے درمیان رابطہ اور تعاون ضروری ہے تمام مارکیٹوں اور دکانوں پر جا کر تاجر طبقہ کی جو شکایات ہیں وہ بھی سنی اس پر بھی عملدرآمد ہوگا ،وارداتوں کا سدباب کریں گے ،تاجر طبقہ کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :