سکرنڈ،تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی نوجوان جاں بحق ،گھر میں کہرام مچ گیا

اتوار 17 ستمبر 2017 18:23

سکرنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2017ء) صابو راہو کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی نوجوان جاں بحق ،گھر میں کہرام مچ گیا- تفصلات کے مطابق اتوار کے روز کے عبدالرؤف رئیس خانزادہ صبح سویرے ڈاکٹر کے پاس جانے کے لئے گھرسے موٹر سائیکل پر سوار ہوکر نکلے اس دوران قومی شاہراہ پر ایک تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی جس کے باعث عبدالرؤف شدید زخمی ہوگئے .

(جاری ہے)

جنہیں شدیدزخمی حالت میں تعلقہ اسپتال سکرنڈ لے جایا جارہاتھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے نعش کے گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا چاروں طرف چیخ وپپکار سے ماحول افسردہ ہو گیا اور ہر ایک شخص ایک دوسرے کے گلے لگ کر روتا رہا جبکہ پورے گاؤں صابوراہو سوگ میں ڈوب گیا- متوفی نوجوان عبدالرؤف خانزادہ اپنے اچھے اخلاق کے باعث لوگوں کی آنکھ کا تارا تھا مرحوم کے جسد خاکی کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

#

متعلقہ عنوان :