سینئرصحافی وقار ذکاء نے برمامیں مسلمانوں پرمظالم اور اپنے سفر سے متعلق ویڈیو جاری کردی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 17 ستمبر 2017 18:09

سینئرصحافی وقار ذکاء نے برمامیں مسلمانوں پرمظالم اور اپنے سفر سے متعلق ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17ستمبر2017ء ) : سینئرصحافی وقارذکاء نے برمامیں مسلمانوں کے حالات اور مظالم پرویڈیوجاری کردی ہے،جس میں اپنے برماکے سفرسے متعلق معلومات بیان کی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق چند روزقبل معروف اینکرڈاکٹرعامرلیاقت اور وقارذکاء نے روہنگیامسلمانوں کے حالات جاننے کیلئے سفرکاآغازکیا۔تاہم انہیں تھائی لینڈایئرپورٹ پرگرفتارکرلیاتھا۔

بعدازاں انہیں وطن واپس بھیج دیاگیا۔آج سینئرصحافی وقارذکاء نے برمامیں مسلمانوں کے حالات اور مظالم پرویڈیوجاری کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ینگون یا اس کے گردونواح کے علاقوں میں مسلمانوں کوکوئی مسائل درپیش نہیں،یہاں پرمقیم مسلمانوں کاکہناہے کہ ان کے کاروباربھی ٹھیک چل رہے اور وہ بھی ٹھیک ہیں۔ان کومیابرمامیں بھی سفرکی کوئی پابندی نہیں۔

(جاری ہے)

تاہم برماکی ایک ریاست رخائن میں داخلہ ممنوع ہے۔یہاں پرجانے کیلئے ایجنٹوں کاسہارالیناپڑتاہے۔رخائن کاایک علاقہ منڈون ہے۔جہاں مسلمانوں کوجلایاجارہاہے،مسلمانوں کے بہت بدترین سلوک کیاجارہاہے۔یہ بھی صرف ایک ذات ”روہنگیا“ہے جس کے ساتھ یہ سلوک کیاجارہاہے۔روہنگیامسلمانوں کیلئے رپورٹنگ نہیں بلکہ حقیقت میں کچھ کیاجاناچاہیے۔انہوں نے بتایاکہ ہمارے برماکے سفرکیلئے ایجنٹ نے سب کچھ سمجھادیاتھا۔انہوں نے کہاکہ آپ سوشل میڈیاپربہت مشہورہو۔ڈاکٹرعامرلیاقت اور آپ کی خبربرمامیں پھیل چکی ہے۔آپ کا یہاں آنا کسی خطرےسے خالی نہیں۔۔۔مزید ویڈیومیں ملاحظہ فرمائیں

متعلقہ عنوان :