کیپکوتھرمل پاورسٹیشن کے قریب آئل ٹینکر میں دھماکہ ،ایک شخص جاں بحق، تین زخمی ہو گئے

اتوار 17 ستمبر 2017 17:00

مظفر گڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2017ء) کوٹ ادو میں کیپکو تھرمل پاور سٹیشن کے ساتھ ایک آئل ٹینکر کی ٹینکی میں دھماکہ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں کیپکو تھرمل پاور سٹیشن کے ساتھ ایک آئل ٹینکر کی ٹینکی کو ویلڈ کیا جا رہا تھا کہ ویلڈنگ کے دوران ٹینکی میں گیس بھر جانے کی وجہ سے دھماکہ ہو گیا، جس کی وجہ سے ایک شخص موقع پر ہی جا ں بحق ہو گیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت شریف کے نام سے ہوئی ہے اور وہ دوران دھماکہ ٹینکی کو ویلڈنگ کر رہا تھاجبکہ 3 افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے جن کو نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ہے،آگ بجھانے کے لئے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں اور ریسکیو 1122 اور کیپکو تھرمل پاور سٹیشن کی ریسکیو ٹیموں نے آخری اطلاعات تک آگ پر قابو پا لیا ہے، آگ لگنے کی وجہ سے 2 دوکانیں اور ایک گھر متاثر ہوا ہے،پولیس نے مزید کسی بھی نقصان سے بچنے کے لئے علاقے کو خالی کرا کے سیل کر دیا ہے اور مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :