کنڑ میں پاکستانی طالبان جنگجوئوں کے ہاتھوں افغان طالبان کا اہم رہنما مارا گیا

اتوار 17 ستمبر 2017 15:41

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 ستمبر2017ء) افغانستان کے مشرقی صوبہ کنڑ میں پاکستانی طالبان جنگجوئوں کے ہاتھوں افغان طالبان کا اہم رہنما مارا گیا۔اتوار کو افغان خبررساں ادارے ’’خاما پریس ‘‘ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشرقی صوبہ کنڑ میں پاکستانی طالبان جنگجوئوں کے ہاتھوں افغان طالبان کا اہم رہنما مارا گیا۔واقعہ ضلع سارکانو میں پیش آیا ۔

(جاری ہے)

طالبان رہنما کی شناخت عبید کے نام سے ہوئی ہے ۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق عبید دو روز قبل جماعت الحرار کے جنگجوئوں کے ہاتھوں مار اگیا۔ڈیلی ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستانی مسلح گروپ نے افغان طالبان کے مقامی رہنما زبیدہ جلال کو ہلا ک کردیا تھا جس کے بعد علاقے میں دونوں گروپوں کے درمیان کشیدگی شروع ہوگئی ۔طالبان گروپ کی جانب سے تاحال کوئی بھی بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔