بھمبر اور میرپور کے صحافیوں کا مشترکہ تعزیتی اجلاس

اتوار 17 ستمبر 2017 15:40

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 ستمبر2017ء) بھمبر اور میرپور کے صحافیوں کا مشترکہ تعزیتی اجلاس میرپور میں منعقد ہوا اجلاس میں سابق ممبر بورڈ آف گورنر بھمبر خالد حسین خالد ، سابق بانی صدر سی یو جے ممتاز شمیم چوہدری، تقویم جرال، راجہ آزاد ،طارق ثاقب، ایس اے شمیم ،چوہدری مظہر حسین چوکی، صوفی اللہ دتہ خاکسار ،چوہدری ساجد حسین،جاوید چوہدری مظفرآباد کی کم سن 2بیٹوں کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی مرحومین کے بلندی درجات ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی صحافیوں کی خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کیا گیا اس موقع پر سابق صدر آزادکشمیر سنٹرل یونین آف جرنلسٹس محمدرمضان چغتائی ،سابق سیکرٹری جنرل ارشد محمود بٹ، ضلعی صدر سی یو جے خالد محمود انجم، چوہدری زاہد بشیر ممبر بورڈ آف گورنر پونچھ، ندیم مرزا بھمبر، وحید مراد بھمبر،چوہدری عابد حسین، محمدآمین آھیر، چوہدری خالد سابق سینئر نائب صدر اے کے این ایس، نعیم حسین بلوچ، سابق ضلعی صدر سی یو جے چوہدری پرویز شہزاد، راجہ ہارون رشید بھمبر و دیگر نے شرکت کی ۔