قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹیاں برائے دفاع(آج) جی ایچ کیو کا دورہ کریں گی

کمیٹی ارکان آرمی چیف سے ملاقات کرینگے،کمیٹیوں کو مشرقی و مغربی بارڈر کی صورتحال اور پر بریفنگ دی جائیگی سینیٹ دفاع کمیٹی (کل)منگل کو ایل او سی چکوٹھی سیکٹر کشمیراور بدھ کو شمالی وزیرستان ایجنسی کا دورہ کرے گی

اتوار 17 ستمبر 2017 14:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 ستمبر2017ء) قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹیاں برائے دفاع مشترکہ طور پر(آج)پیر کو جی ایچ کیو کا دورہ کرینگی۔ دونوں ایوانوں کی کمیٹیوں کے ارکان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات اور یادگار شہداء پر حاضری دیں گے،قائمہ کمیٹیوں کو دورہ جی ایچ کیو میں سینئرفوجی حکام مشرقی و مغربی بارڈر پر سیکیورٹی صورتحال اور ملک بھر میں دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشنز پر پر بریفنگ دیں گے۔

سینیٹ دفاع کمیٹی (کل)منگل کو ایل او سی چکوٹھی سیکٹر اور بدھ کو شمالی وزیرستان ایجنسی کا دورہ کرے گی۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹیاں برائے دفاع 18ستمبر(آج) پیر کو جی ایچ کیو ہیڈکوارٹر کا دورہ کریں گی،کمیٹیاںاپنے دورہ جی ایچ کیو کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کریں گی اور یادگار شہداء پر حاضری دے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاک فوج کی جانب سے کمیٹیوںکو مشرقی و مغربی بارڈر پر سیکیورٹی صورتحال اور ملک بھر میں جاری دہشت گردوں کیخلاف آپریشنز پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔سینیٹ ذرائع کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع 19ستمبر روز منگل کو چکوٹھی بٹالین ہیڈکوارٹرز لائن آف کنٹرول کشمیر کا دورہ کرے گی جبکہ قائمہ کمیٹی 20ستمبر بروز بدھ کو شمالی وزیرستان ایجنسی فاٹا کا دورہ کرے گی۔