منشیات فروشی کے مجرم کو مسجد کی صفائی ،ْنماز ادا کرنے کی منفرد سزا

مسجد کی امام کی طرف سے سخت نگرانی کی جائیگی ،ْ عدالت کی حکم عدولی پر دو سال قید کی سزا بھگتنی ہوگی عدالتی حکم پر پوری طرح عمل کرونگا ،ْاپنی باقی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق گزارہونگا ،ْ مجرم کی گفتگو

اتوار 17 ستمبر 2017 14:10

دادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2017ء) سندھ کے ضلع دادو کے سول جج نے منشیات فروشی کا الزام ثابت ہونے پر مجرم کو ایک سال تک بینظیرآباد کی ایک مسجد کی صفائی کرنے اور پانچ وقت نماز ادا کرنے کی سزا سنادی۔یہ فیصلہ ایک روز قبل جج گٴْل محمد بروہی سنایا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مجرم عرفان احمد بًھنڈ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس کی مسجد کی امام کی طرف سے سخت نگرانی کی جائے گی اور عدالت کی حکم عدولی پر اسے دو سال قید کی سزا بھگتنی ہوگی۔

مجرم عرفان احمد بًھنڈ کو مقامی پولیس نے تین کلوگرام ’بھنگ‘ کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔عدالت کی جانب سے حکم سنائے جانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عرفان احمد بًھنڈ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اس سزا سے خوش ہیں۔مجرم نے دعویٰ کیا کہ وہ عدالتی حکم پر پوری طرح عمل کرے گا اور اپنی باقی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق گزارے گا۔

متعلقہ عنوان :