ایران مشرق وسطی میں دہشت گرد پیدا کر رہا ہے، امریکی قومی سلامتی مشیر

ایران جوہری معاہدے کی مدت کے اختتام پر نیوکلیئر ہتھیار کی تیاری کے مرحلے میں منتقل ہونے کی دہلیز پر ہوگا،گفتگو

اتوار 17 ستمبر 2017 13:10

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2017ء) امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر ہربرٹ میک ماسٹر نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ مشرق وسطی میں دہشت گردوں کو پیدا کر رہا ہے اور ساتھ ہی نیوکلیئر معاہدے کی خلاف ورزی کا بھی ارتکاب کر رہا ہے۔عربی اخبار کو انٹرویو میں میک ماسٹر نے کہا کہ نیوکلیئر معاہدہ بد ترین سمجھوتہ ہے کیوں کہ اس نے پیشگی طور پر ہی ایران کو تمام تر فوائد سے نواز دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اس معاہدے کی مدت کے اختتام پر نیوکلیئر ہتھیار کی تیاری کے مرحلے میں منتقل ہونے کی دہلیز پر ہوگا۔میک ماسٹر نے باور کرایا کہ ایران مدت کے بقیہ پورے 8 برس میزائل نظام کی ترقی کے لیے کام کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ترجیحی بنیادوں پر ایرانی خطرے کے حوالے سے فیصلہ کریں گے کیوں کہ امریکی عوام کی سکیورٹی کو یقینی بنانا صدر کی اولین ترجیح ہے۔میک ماسٹر نے ایران پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنے ایجنٹوں اور دہشت گرد نیٹ ورکوں کا سہارا لے کر مشرق وسطی کے مختلف حصوں میں تشدد بھڑکانے اور بے قصور شہریوں کو نشانہ بنانے میں مصروف ہے اور اس واسطے تہران مذکورہ عناصر کو مہلک ہتھیاروں کی فراہمی میں اضافہ کرتا چلا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :