این اے 120 الیکشن جیتے یا ہارے لیکن نواز شریف، انکے بیٹے واپس نہیں آئیں گے، نواز شریف اپنے اوپر قائم کیسز میں غیر حاضری میں کیس چلنے یا سزا کو فوقیت دیں گے‘مسلم لیگ(ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا بیان

اتوار 17 ستمبر 2017 13:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 ستمبر2017ء) مسلم لیگ(ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ این اے 120 میں ن لیگ ضمنی الیکشن جیتے یا ہارے لیکن نواز شریف اور ان کے بیٹے واپس نہیں آئیں گے، نواز شریف اپنے اوپر قائم کیسز میں غیر حاضری میں کیس چلنے یا سزا کو فوقیت دیں گے۔

(جاری ہے)

اتوار کو لاہور سے جاری اپنے بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ وہ اور نوازشریف 12 سال اکھٹے رہے ہیں اور وہ ان کی فطرت کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔چوہدری شجاعت نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ(ن)کو کامیابی ملے یا ناکامی لیکن نواز شریف اور ان کے بچے وطن واپس نہیں آئیں گے۔ مسلم لیگ ق کے سربراہ نے کہا کہ نواز شریف اپنے اوپر قائم کیسز میں غیر حاضری میں کیس چلنے یا سزا کو فوقیت دیں گے۔