کوٹ ادو: ویلڈنگ کے دوران آئل ٹینکرمیں دھماکا،4 افراد جاں بحق، 3 زخمی ہوگئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 17 ستمبر 2017 12:45

کوٹ ادو: ویلڈنگ کے دوران آئل ٹینکرمیں دھماکا،4 افراد جاں بحق، 3 زخمی ..
مظفرگڑھ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17ستمبر2017ء ) : کوٹ ادومیں ویلڈنگ کے دوران آئل ٹینکرمیں دھماکاہوگیا،جس کے نتیجہ میں 4افرادجاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے کوٹ ادومیں ویلڈنگ کے دوران آئل ٹینکرمیں آگ لگنے سے دھماکاہوگیا،جس کے نتیجہ میں 4افرادجاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

کیپکواور ریسکیوکے فائرٹینڈرزآگ بجھانے میں مصروف ہیں۔آگ نے قریب کھڑے رکشوں اور موٹرسائیکلوں کوبھی لپیٹ میں لے لیا۔زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئل ٹینکرمیں آگ لگنے سے جھلس کرایک شخص جاں بحق ہواہے،جبکہ واقعے میں 2شخص زخمی ہوئے ہیں۔پولیس نے واقعے سے متعلق قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :