این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا آغاز،اے این پی کے امیدوار امیر بہادر ہوتی کلثوم نواز کے حق میں دستبردار ہوگئے

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 17 ستمبر 2017 09:05

این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا آغاز،اے این پی کے امیدوار امیر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17ستمبر۔2017ء) این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے لیے میدان آج سج گیا اور پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے جس میں 3 لاکھ سے 21 ہزار سے زائد ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔ادھراین اے 120 سے اے این پی کے امیدوار امیر بہادر ہوتی کی مریم نواز سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے بعد اے این پی کے امیدوار امیر بہادر ہوتی کلثوم نواز  کے حق میں دستبردار ہوگئے۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی لاہور کی نشست این اے 120 پر ضمنی انتخاب شروع ہوچکا ہے۔نشست کے لیے کل 44 امیدوار میدان میں ہیں جن میں سے 8 امیدوار سیاسی جماعتوں کے ہیں۔مسلم لیگ (ن) نے اس حلقے میں کلثوم نواز کو امیدوار نامزد کیا ہے جب کہ تحریک انصاف نے یاسمین راشد اور پیپلزپارٹی نے فیصل میر کو میدان میں اتارا ہے تاہم اس مقابلے میں پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔