لاہور ہائیکورٹ کے ایک جج کی جانب سے کلثوم نواز کو نااہل قرار دے دیا گیا

اسی بنیاد پر انہیں پیر کے روز سپریم کورٹ بھی نااہل قرار دے دی گی: رہنما پی پی فیصل میر کا دعوی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 16 ستمبر 2017 22:40

لاہور ہائیکورٹ کے ایک جج کی جانب سے کلثوم نواز کو نااہل قرار دے دیا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2017ء) رہنما پی پی فیصل میر نے دعوی کیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے ایک جج کی جانب سے کلثوم نواز کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق این اے 120 لاہور میں نواز شریف کی نااہلی کے بعد ضمنی الیکشن کل ہوگا۔ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی یاسمین راشد اور ن لیگ کی کلثوم نواز کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔

الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر بھی حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فیصل میر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں ان کی جانب سے دائر کی گئی پٹیشن کی سماعت میں 3 میں سے ایک جج نے نواز شریف کی اہلیہ کو این اے 120 ضمنی الیکشن میں حصہ لینے سے روکنے کیلئے نااہل قرار دے دیا تھا۔ تاہم باقی 2 ججز کی جانب سے کلثوم نواز کے حق میں فیصلہ سنا دیا گیا۔ فیصل میر نے مزید بتایا ہے کہ انہوں نے اب کلثوم نواز کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس کی سماعت پیر کو ہوگی۔ لاہور ہائیکورٹ کے ایک جج کے فیصلہ کی بنیاد پر کلثوم نواز کو پیر کے روز سپریم کورٹ بھی نااہل قرار دے دی گی۔