بے نظیر قتل کیس کا فیصلہ ظلم ہے اس کا پیچھا کریں گے،بلاول بھٹو

2013ء میں بڑی باتیں کرنے والے چھوٹے میاں نے نہ تو نام بدلا نہ بڑے میاں نے لوڈ شیڈنگ ختم کی خان تبدیلی کے جھوٹے نعرے لگاتا ہے یہ ملک 20کروڑ عوام کا دور دہشتگردی کے خلاف جنگ ہماری جنگ ہے دنیا کو ہماری بات سننا ہو گی اور ہمارا ساتھ دینا ہو گا خان صاحب کو پشاور میں ڈینگی نہیں عوام کی تلاش کر رہے ہیں میاں صاحب خود نا اہل ہو گئے ہیں مگر اپنے پیچھے نا اہلوں کی فوج چھوڑ گئے ہیں،دادو میں جلسہ عام سے خطاب

ہفتہ 16 ستمبر 2017 22:10

دادو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ ظلم ہے اس کا پیچھا کریں گے۔2013ء میں بڑی باتیں کرنے والے چھوٹے میاں نے نہ تو نام بدلا نہ بڑے میاں نے لوڈ شیڈنگ ختم کی، خان تبدیلی کے جھوٹے نعرے لگاتا ہے یہ ملک 20کروڑ عوام کا دور دہشتگردی کے خلاف جنگ ہماری جنگ ہے دنیا کو ہماری بات سننا ہو گی اور ہمارا ساتھ دینا ہو گا۔

خان صاحب کو پشاور میں ڈینگی نہیں عوام کی تلاش کر رہے ہیں میاں صاحب خود نا اہل ہو گئے ہیں مگر اپنے پیچھے نا اہلوں کی فوج چھوڑ گئے ہیں۔ دادو میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ دادو کے عوام نے جمہوریت کی بحالی کے لئے جدوجہد کی اپنی جانیں قربان کیں مگر آمریت کیس امنے نہیں جھکے یہاں خطاب کرنے پر مجھے فخر ہے۔

(جاری ہے)

عوام کا جذبہ دیکھ کر ضیاء الحق جیسا امر بھی یہاں آنے سے ڈرٹا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور عوام کی باتیں کرنے والوں کو کیا پتہ جمہوریت کیا ہوتی ہے اور عوام کیا ہوتی ہے یہ صرف اقتدار اور کرسی کی سیاست کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی سیاست کی انہوں نے کہا کہ شہید بے ظنری بھٹو کے قتل کا جو فیصلہ کیا گیا اسے تسلیم نہیں کرتے۔ یہ ان فیصلوں کا تسلسل ہے جن میں ہمیں کبھی انصاف نہیں ملا۔ بی بی کے قتل کا اعتراف کرنیو الوں کو بری کر دیا گیا پولیس کو غفلت پر سزا دی گئی اور حکم دینے والوں کو چھوڑ دیا گیا اور مشرف کو مفرور قرار دے کر الگ کر دیا گیا ۔

یہ فیصلہ نہیں ظلم ہے انہوں نے کہا کہش ہید محترمہ اس ملک کی وزیراعظم اور غریب کا سہارا نہیں ان کے قاتلوں اور سازش کرنیو الوں کو سزا ملنی چاہیئے۔ ہم اس کیس کا پیچھا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو جن مسائل کا سامن اہے وہ اپ کے سامنے ہے ۔ نواز شریف خود نا اہل ہو گیا مگر اپنے پیچھے نا اہلوں کی فوج چھوڑ گیا ہے۔ میں (ں) کو ناکام لیگ نظریاتی مخالف ہونے اور شکل ہونے پر نہیں کہتا بلکہ اس لئے کہتا ہوں کہ ان میں ملک کو سنبھالنے کی صلاحیت ہی نہیں۔

انہوں نے ملک کی معیشت تباہ کر دی درآمدات میں اضافہ اور برآمدات میں کمی ہو رہی ہے اور یہ ڈھٹائی سے کہتے ہیں کہ ملک ترقی کر رہ اہے انہوں نے کہا کہ 2013ء سے قبل لوگ شیڈنگ کے خاتمے کرنے کے دعوے کرنیو الے چھوٹے میاں نے نہ تو نام بدلا اور نہ ہی بڑے میاں نے لوڈ شیڈنگ ختم کی ظلم تو یہ ہے کہ سرکلر ڈیٹ 400ارب سے بڑھ چکا ہے۔ اور لوڈشیڈگن12, 12گھنٹے ہو رہی ہے ۔

کوئی شرم بھی ہوتی ہے کوئی حیا بھی ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ میاں کی حکوتم نہ صرف اندرونی بلکہ بیرونی محاذ پر بھی ناکام ہو گئی ہے آج ہمارا ملک سفارتی تنہائی کا شکار ہو رہ اہے کوئی ہماری بات سننے کو تیار نہیں ہم مستقل خارجہ گلانے پالیسی بنانے اور پڑوسی ملک سے بات کرنے کا کہتا رہا مگر کسی نے نہ سنی آج وزیر خارجہ خود کہہ رہا ہے ہمیں اپنے گھر کو ٹھیک کرنا ہے۔

نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیا کیس اتھ چلنا ہے میں نے اپنی تقریروں میں کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ کالعدم تنظیموں کو سیاسی جماعت کا نام رکھ کر کام کرنے کی اجازت دی جائے میں نے کہا تھا کہ دنیا کو آپ دھوکہ نہیں دے سکتے ۔ مگر حکمرانوں کو تب سمجھ آئی جب امریکہ اور بھارت نے آنکھیں دیں۔ انہوں نے کہا کہ حکوتم ناکام ہوئی ہے ملک نہیں یہ ملک کسی شریف اور خان کا نہیں یہ 20کروڑ عوام کا ملک ہے۔

دہشتگردی کے خلاف جنگ ہماری جنگ ہے ہم یہ جنگ لڑ رہے ہیں دنیا کو ہماری بات سننی ہو گی اور ہمارا ساتھ دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی والے خان صاحب سندھ کے دوروں پر کہتے ہیں کہ پہلے وہ مصروف تھے اب سندھ کو وقت دیں گے۔ خان صاحب اگر آپ کے پاس وقت ہو تو پہلے پشاور کا چکر لگا لیں جب سے ڈینگی آیا آپ نے پشاور جانا چھوڑ دیا ہے۔ خان صاحب آپ کو پشاور کے عوام ڈھونڈ رہے ہیں ڈینگی نہیں ڈھونڈ رہا۔

انوہں نے کہا کہ تبدیلی کی بات کرنے والوں کے اپنے ایم این ایز کہتے ہیں ان کی ناک کے نیچے کرپشن ہو رہی ہے اور خیبر پختونخواہ کے ٹھیکوں سے عمران کا کچن اور جہاز چلتا ہے انہوں نے کہا کہ خان صاحب ، آپ کے وزیراعلیٰ پر کرپشن کے الزامات ہیں پہلے اس کا توصفایا کرو ۔ آپ کس کو ساتھ ملا کر سندھ میںتبدیلی لائیں گے۔ سندھ خوددار با شعور اور صوفیوں کی سر زمین ہے یہ آپ کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔۔