ڈی ایس پی چناب نگرکی عوامی مسائل سننے کے لیے تھانہ کانڈیوال میں کھلی کچہری

ہفتہ 16 ستمبر 2017 22:10

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2017ء) ڈی ایس پی چناب نگرنوید مرتضیٰ نے عوامی مسائل سننے کے لیے تھانہ کانڈیوال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں ایس ایچ او تھانہ کانڈیوال ،انچارج چوکیات،تفتیشی افسران اور سائلین نے شرکت کی۔ڈی ایس پی نے سائلین کے مسائل سنے اور انکی درخواستیں متعلقہ پولیس افسران کو مارک کرکے ہدایت کی فوری عملدرآمد کیا جائے اور سائلین کو یقینی انصاف مہیا کیا جائے۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی چناب نگر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف مہیا کرنا ہے اور پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کی فضا کو مزید مستحکم کر نا ہے۔ عوام کی جان و مال کی حفاظت اور قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہمار ی اولین ترجیح ہے۔ جرائم کے خاتمہ عوامی تعاون سے ہی ممکن ہے۔ جرائم کے خاتمہ کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے علاقوں میں ہونے والے جرائم کی نشاندہی کریں ۔ ڈی ایس پی نے ایس ایچ او کو ہدایت کی کہ گشت کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :